لورالائی( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمٰن شاہوانی کی صدارت میں محرم الحرام کی مجالس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوااجلاس میں ایف سی کے کیپٹن ہمایوں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قاسم کاکڑ، ایس ایس پی نصر اللہ خان حمزہ زئی، ڈی ایس پی عثمان غنی مندوخیل، تحصیلدار بوری ثناءاللہ لونی ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر انجم الدین ،چیف آفیسر علی محمد زہری سمیت سول و انتظامی افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمٰن شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اورمحکمے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھائیں محرم الحرم کے دوران امام بارگاہ کی گزرگاہوں اورشہر میں لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کیاجائےگا ڈی سی آفس اور ایس ایس پی آفس میں کنٹرول روم سے تمام معاملات پر نظر رکھی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ شہر اور امام بارگاہ کے تمام راستوں پر صفائی ستھرائی کا عمل بہتر بنایا جائے ان دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیاجائے میونسپل کمیٹی پانی کی ترسیل کو ممکن بنائے امام بارگاہ کے راستوں کی نگرانی کیلئے ایف سی، پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے گی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے علاوہ ایمبولینسز ادویات اور ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہپاکستان سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر علی بلوچ اور کوئٹہ ڈویژن کے صدر رضوان قادری نے اپنے بیان میں...
قلات قلات سٹی فیڈرز پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بار بار ٹرپنگ اور ناقص وولٹیج کے باعث عوام کو مشکلات کا...
کوئٹہ بلوچستان پروفیسرز اینڈلیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر آغا زاہد نے کہا ہے کہ تقرر و تبادلے...
موسیٰ خیل ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے ا جلاس سے...
لورالائی اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ نے کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی اور ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمن شاہوانی...
تربت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی کی سربراہی میں ضلع کیچ کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس ہوا تابش علی...
قلات وزیراعلی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنرقلات کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد‘ ونگ کمانڈرایف سی کرنل عمر...
نوشکی مینگل قبیلے کے دو ذیلی طائفوں میں قتل کے تنازع کاتصفیہ کردیا گیا اس حوالے سے کلی جمال آباد میں جرگہ...