کراچی (نمائندہ جنگ) اسپن بولنگ کے سامنے بیٹنگ لائن کی خراب کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم سری لنکا میں سیریز جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ جے سوریا اور مینڈس نے بیٹرز کی کمزوریاں بے نقاب کردیں۔ اوپر تلے9وکٹیں گرنے کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں246رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔ اسپنرز نے دس میں سے9 وکٹ حاصل کئے۔ دھننجیا ڈی سلوان نے پہلی اننگز میں33 اور دوسری اننگز میں109رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز میں17وکٹ لینے والے پرباتھ جے سوریا کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔ سری لنکا نے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے باوجود سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ لنچ سے25منٹ قبل پاکستان کو تین وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ وقفے کے بعد ٹیم دوسری اننگز میں261رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ امام الحق صبح جلد آئوٹ ہوگئے اس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان79رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ رضوان کے بولڈ ہوتے ہی پرباتھ جے سوریا نے بساط پلٹ دی اور117رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے میچ میں8کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے چوتھے ٹیسٹ میں چوتھی بار اننگز میں پانچ شکار کیے۔ رمیش مینڈس نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے تھے انہوں نے101رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کئے۔ دونوں بولروں نے85رنز پر سات وکٹ حاصل کئے۔ فواد عالم رن آئوٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر مزاحمت کی اور146گیندوں پر سب سے زیادہ81رنز بنائے۔ ان کا ایک کیچ78رنز پر دھننجیا نے ڈراپ ہوا جبکہ34پر ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل بھی مسترد ہوئی تھی۔ میچ کے آخری روز پاکستان کو میچ نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اوپنر امام الحق 46اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم97 کے مجموعی اسکور پر اوپنر 49رنز بنا کر رمیش مینڈس کا شکار بن گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 37، فواد عالم 1، سلمان آغا 4، محمد نواز 12، یاسر شاہ 27، حسن علی 11اور نسیم شاہ 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ فواد عالم نے خود کشی کی اور رن آئوٹ ہوگئے۔ سلمان آغا کراس بیٹ سے کھیلتے ہوئے کیچ ہوگئے۔ یاسر شاہ نے ایک بار پھر اعتماد سے بیٹنگ کی اور27رنز25گیندوں پر بنائے ۔ قبل ازیں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کراچی ایشا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کم اسکور کے باوجود سری لنکا کے بولروں نے بنگلہ دیش کو ہدف پورا کرنے نہیں...
ریوڈی جیزوبرازیلی فٹبالر نیمار نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں بولیویا کے خلاف دوگول کرکے لیجنڈ پیلے کا اپنے...
کوئٹہچوتھا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز پانچ مختلف فٹبال...
کراچی ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لئے کراچی سمیت اندرون سندھ خاصا جنون...
کراچی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے کوچز اور کپتان سے مشورے کے بعد ٹیم کو حتمی...
کراچی بھارتی کرکٹر شبمن گل کا کہنا ہے ایشیا کپ میں اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستان پر غلبہ حاصل کرنے کی...
کراچی نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اتوارسےقائد اعظم ٹرافی اور حنیف محمد ٹرافی کے ساتھ شروع ہو گا۔اس ڈومیسٹک ڈھانچے...
کراچیایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اتوار کےمیچ کےلیے پاکستان نے گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا...