کوئٹہ (خ ن) محکمہ کھیل بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی پاکستان پروجیکٹ اسپورٹس فیسٹیول 2022 کے موقع پر انڈر 13بوائز اور سینئر بوائز اسکواش ٹورنامنٹ 2022 کا آغاز ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی نے کیا۔اس موقع پر عبدالمالک اور عبدالوقار کے مابین ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا جو عبدالمالک نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا جب کہ اس موقع پر سیکرٹری کھیل نے کھلاڑیوں کے کھیل ، نظم و ضبط اور ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو سہرایا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل کے مطابق اسکوائش اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کی مدد جاری رکھے گی تاکہ یہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔سیکوائش کے سینئر ایونٹ میں 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ کہ انڈر 13 بوائز ایونٹ میں 17 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس محمد آصف لانگو، محمد ارشد ،منظور احمد رئیسانی اور معین صدیقی بھی موجود تھے جبکہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر/ ریفری صوبائی سینئر اسکوائش کوچ طارق حسین ہیں۔
کراچی بگٹی کر کٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں پانچ فروی کو پاکستان کر کٹ کے نامور ستارے ایکشن میں ہوں گے، قومی کپتان...
کراچیجنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 8اور انگلینڈ نے...
رانچی نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 21 رنز سے زیر کرلیا،کیویز نے چھ وکٹ پر 176 رنز بنائے۔ ڈیون کانوے...
گوادرمحکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز بلوچستان کے زیر اہتمام تین روزہ گوادر گرینڈ دوسرا یوتھ میلہ مکران ڈویژن...
کراچی بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، تاہم گرین شرٹس کا ماضی میںچار...
کراچی آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم آنے والے وقت میں متعدد ریکارڈز پاش پاش کریں...
کراچی ثانیہ مرزا کو ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں، ان کے شوہر شعیب ملک...
میلبورن انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپننا کی جوڑی کو جمعے کو آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں...