کرکٹرز عبدالقادر اور آفتاب بلوچ کی بیوائوں کو تاحیات پینشن دینے کا فیصلہ

29 جولائی ، 2022

کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بطوراسپیشل کیس دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز عبدالقادر اور آفتاب بلوچ کی بیوہ کو اپنے شوہر پینشن تاحیات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین رمیز راجا نے شعبہ فنانس کوہدایت جاری کردی ہیں، ضروری کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پینشن جاری کردی جائیگی ۔ رمیز راجا نے چیئرمین بننے کے بعد ہرکرکٹر کی پینشن میں ایک ایک لاکھ روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہورہا ہے۔