کوئٹہ( خ ن)سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان 34ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کیلئے تیار ہے تمام کھیلوں کے وینیوز پر تعمیراتی و دیگر کام تیزی سےجاری ہے،بلوچستان پھر امن صوبہ ہے مستقبل میں یہاں کھیلوں کے بڑے قومی و بین الاقومی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا،سکوائش کے بہترین کھلاڑی صوبے میں موجود ہیں ان کے فلاو بہبود کیلئے اقدامات اٹھائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی چیف منسٹر بلوچستان سپورٹس فیسٹول میں شامل سکوائش لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا،اس موقع پر پروجیکٹ ہیڈ ٹیم لیڈرز پبلک فنانس منیجمنٹ پروگرام ڈاکٹرغلام حیدر ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر آیکٹیوٹیز محکمہ کھیل محمد آصف لانگو، و دیگر بھی موجود تھے اس سے قبل سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے سکوائش لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا،افتتاحی میچ عبدالمالک اور عبدالقادر کے درمیان کھیلا گیااس موقع پر سیکرٹری کھیل نے کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب میں کہا کہ کم وسائل ہونے کے باوجود سکوائش کے کھلاڑیوں کا جوش و جزبہ دیکھ کر ان کو داد دیتا ہوں بلوچستان میں موجود کسی بھی کھلاڑی کی ٹیلنٹ کو زنگ لگنے نہیں دینگے،صوبے میں کھیلوں کی فروغ اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے گزرے اور موجودہ وقت میں ہم نے بہت سے چمکتے ستارے کھیلتے دیکھے اور مستقبل کیلئے ینگ ٹیلنٹ بھی کثیر تعداد میں موجود ہے، سکوائش کے کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کیلئے قومی و بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد کرینگے تاکہ وہ مایوس نہ ہوں،اس موقع پر پروجیکٹ ہیڈ ٹیم لیڈرز پبلک فنانس منیجمنٹ پروگرام ڈاکٹر غلام حیدر نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کی یہ خوش قسمتی ہے کہ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی خود ایک سپورٹس مین ہیں جو ذاتی طور پر کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی لیتے ہیں اور کھلاڑیوں کو ہمہ وقت سہولیات کی فراہمی اور مواقع دینے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہیں۔
کراچی بگٹی کر کٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں پانچ فروی کو پاکستان کر کٹ کے نامور ستارے ایکشن میں ہوں گے، قومی کپتان...
کراچیجنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 8اور انگلینڈ نے...
رانچی نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 21 رنز سے زیر کرلیا،کیویز نے چھ وکٹ پر 176 رنز بنائے۔ ڈیون کانوے...
گوادرمحکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز بلوچستان کے زیر اہتمام تین روزہ گوادر گرینڈ دوسرا یوتھ میلہ مکران ڈویژن...
کراچی بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، تاہم گرین شرٹس کا ماضی میںچار...
کراچی آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم آنے والے وقت میں متعدد ریکارڈز پاش پاش کریں...
کراچی ثانیہ مرزا کو ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں، ان کے شوہر شعیب ملک...
میلبورن انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپننا کی جوڑی کو جمعے کو آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں...