کراچی (نمائندہ جنگ) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنا پہلا میچ جمعہ کو بارباڈوس کے خلاف کھیلےگی ۔ ٹیم اتوار کو روایتی حریف بھارت اور بدھ تین اگست کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیاسے مقابلہ کرے گی۔ خواتین ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں شرکت کے بعد برمنگھم پہنچی ہے۔ سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ایک میچ جیتا تھا تاہم آسٹریلیا سمیت باقی تین میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔ ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے آئرلینڈ میں موسم کی وجہ سے میچز مکمل نہیں ہوسکے تاہم انہیں تمام پریکٹس سیشنز میں بھرپور ٹریننگ کا موقع ملا ۔ گزشتہ روز بھی تمام کھلاڑیوں نےایجبسٹن میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ بارباڈوس کی ٹیم میں زیادہ تر ویسٹ انڈیز ویمنز کی کھلاڑی شامل ہیں، لہٰذا یہ میچ آسان نہیں ہوگا۔
کراچی بگٹی کر کٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں پانچ فروی کو پاکستان کر کٹ کے نامور ستارے ایکشن میں ہوں گے، قومی کپتان...
کراچیجنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 8اور انگلینڈ نے...
رانچی نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 21 رنز سے زیر کرلیا،کیویز نے چھ وکٹ پر 176 رنز بنائے۔ ڈیون کانوے...
گوادرمحکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز بلوچستان کے زیر اہتمام تین روزہ گوادر گرینڈ دوسرا یوتھ میلہ مکران ڈویژن...
کراچی بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، تاہم گرین شرٹس کا ماضی میںچار...
کراچی آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم آنے والے وقت میں متعدد ریکارڈز پاش پاش کریں...
کراچی ثانیہ مرزا کو ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں، ان کے شوہر شعیب ملک...
میلبورن انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپننا کی جوڑی کو جمعے کو آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں...