پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری سے پانچویں پوزیشن پر تنزلی

29 جولائی ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) گال میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز کی شکست کے بعدپاکستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ پاکستان کے پاس جیت کی صورت میں دوسری پوزیشن پر پہنچنے کے قوی امکانات تھے اب اسے بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی ۔عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک رسائی کو دھچکا لگا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سری لنکا نے آسٹریلیا اور پاکستان کے خلاف سیریز ایک ایک سے برابر کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا پہلے، آسٹریلیا دوسرے، سری لنکا تیسرے، بھارت چوتھے، پاکستان پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ساتویں نمبر ہے۔