کراچی (این این آئی) تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ سیٹ پر اْن کے لاکھوں روپے کی مالیت کے جوتے گْم ہو گئے تھے۔مہوش حیات پاکستان کی ایک ممتاز اور معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ ہی عرصے میں انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی، وہ اپنی آن پوائنٹ فیشن سینس اور دلکش شخصیت کے لیے معروف ہیں۔ کام کے محاذ پر مہوش حیات کو فلم ʼلندن نہیں جاؤں گاʼ میں شاندار اداکاری کے لیے بے حد سراہا جا رہا ہے۔مہوش حیات کو چند ہفتے قبل ایک عید اسپیشل مارننگ شو میں فلم ʼلندن نہیں جاؤں گاʼ کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ مہوش نے اپنی فلم کے سیٹ سے ایک دلچسپ کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم لندن میں شوٹنگ کر رہے تھے جہاں میں اپنا کچھ سامان ساتھ لے گئی تھی، میرے پاس میرے سیاہ رنگ کے مہنگے ترین جوتے تھے اور میں نے سیٹ پر ایک جوتا کھو دیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں مسلسل دو تین دن سے جوتا ڈھونڈتی رہی لیکن مجھے وہ نہیں ملا، آخر میں جب مجھے اپنا جوتا نہ ملا تو میں نے ہمایوں سے کہا کہ اب آپ میرے لیے جوتوں کا ایک نیا جوڑا لاؤ گے۔اس موقع پر ہمایوں سعید نے بتایا کہ جوتوں کی قیمت 1100 ڈالر تھی لیکن میں نے اْس رقم کا صرف 50 فیصد ادا کیا۔
کراچی بگٹی کر کٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں پانچ فروی کو پاکستان کر کٹ کے نامور ستارے ایکشن میں ہوں گے، قومی کپتان...
کراچیجنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 8اور انگلینڈ نے...
رانچی نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 21 رنز سے زیر کرلیا،کیویز نے چھ وکٹ پر 176 رنز بنائے۔ ڈیون کانوے...
گوادرمحکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز بلوچستان کے زیر اہتمام تین روزہ گوادر گرینڈ دوسرا یوتھ میلہ مکران ڈویژن...
کراچی بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، تاہم گرین شرٹس کا ماضی میںچار...
کراچی آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم آنے والے وقت میں متعدد ریکارڈز پاش پاش کریں...
کراچی ثانیہ مرزا کو ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں، ان کے شوہر شعیب ملک...
میلبورن انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپننا کی جوڑی کو جمعے کو آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں...