اکشے کمار کی نئی فلم’ رکشا بندھن ‘پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کا چربہ نکلی

29 جولائی ، 2022

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم’ رکشا بندھن ‘کا ٹیزر جاری کر دیا گیا، فلم پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کا چربہ نکلی۔یوٹیوب پر اکشے کمار کی نئی فلم رکشا بندھن کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد اب اس کا پہلا گانا بھی شائقین کیلئے پیش کر دیا گیا ہے، فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔شائقینِ فلم کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بولی وڈ نے پاکستانی مواد چوری کر لیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ پڑوسی ملک میں تخلیقی مواد کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ کبھی گانے، کبھی موسیقی، کبھی میوزک ویڈیو اور کبھی فلم کی کہانی کاپی کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے دعوی کیا ہے کہ اکشے کمار کی آنے والی فلم رکشا بندھن پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی کی سپر ہٹ فلم لوڈ ویڈنگ کی کاپی ہے۔