کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے لاپتہ افراد اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اور ان کی حکومت آئین میں دیئے گئے انسانی حقوق کے علمبردار ہیں انہوں نےایک بیان میں کہا کہ ان کی تمام ہمدردیاں لاپتہ افراد کے ساتھ رہی ہیں اور ان کی کوششوں کے نتیجے میں سینکڑوں لاپتہ افراد کو بازیاب کرا کے ان کے خاندانوں سے ملایا گیا ہے ۔مشیر داخلہ نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور انصاف کو یقینی بنانے کی کوشش آئندہ بھی جاری رہے گی تاہم انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین سے پر زور دیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات اور ان میں ملوث عناصر کی مذمت بھی کیا کریں جو اپنے ہی بھائی بہنوں پر حملوں کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی فہرست میں بہت سے ایسے افراد کے نام بھی ہے جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک بھی ہو چکے ہیں صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں وہ بھی ہمارے بھائی ہیں اور سیاسی رہنماؤں کو امن قائم رکھنے کے لیے قربانی دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی ہمدردی اور ان پر حملےکرنے والوں کی مذمت کرنی چاہیے۔
کراچی اے ایف سی فٹسال ریفریز ایم اے کورس ہفتہ سے فٹبال ہاؤس لاہور میں شروع ہوگیا،اے ایف سی ریفری انسٹرکٹر...
کراچی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں عارضی مدت کے لئے چیف سلیکٹر کی ذمے داری نبھانے والے سابق...
کراچیمحمد رضوان ڈھاکاسے بذریعہ ہیلی کاپٹر چٹو گرام پہنچ گئے ۔چند گھنٹے کے بعد کومیلا وکٹورینز کی جانب سے میچ...
کراچی ریس کورس میں ہفتے کو ہونے والی کوئن بیسٹ کپ ریس چئیر لیڈر کے سوار ذکی ذاکر نے جیت لی، تفصیلات کے مطابق...
کراچیبھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم سے دو سابق کپتانوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو...
کراچیپاکستان کا دورہ مکمل کرنے پر کرکٹ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر...
کراچی ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں ہفتے کو ہونے والے چار میچوں میں جرمنی نے جاپان کو تین صفر ،بیلجئم نے کوریا کو...
کراچیتھرکارریلی میں پری پیڈ کیٹیگری اے میں صاحبزادہ سلطان نے میدان مارلیا۔کیٹیگری بی کے فاتح نعمان...