اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) حکومت نےبجلی کی قیمت میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے جبکہ کراچی کیلئے 11.37 روپے بجلی مہنگی کردی گئی،اطلاق لائف لائن شہریوں کے سوا تمام شہریوں پر ہوگا، کراچی کے صارفین سے جون کا ایف سی اے 1.85 روپے زیادہ لیا جائے گا ۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز )کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست پر نیپرا ہیڈ کوارٹر میں جمعرات کو چیئرمین نیپر انجینئر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت عوامی سماعت ہوئی ۔سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ نیپرا اتھارٹی کے مطابق اضافہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 9 روپے 89 پیسےفی یونٹ بنتا ہے ،اس سے قبل مئی کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ، اس لیے جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا۔اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا، نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔اس کے نتیجے میں بجلی کے صارفین پر ایک ماہ میں 100 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔علاوہ ازیں کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 11 روپے 37 پیسے مہنگی کردی گئی۔یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کیا گیا ، کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی،جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت 1 روپے 85 پیسے صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گااس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا۔
کراچی اے ایف سی فٹسال ریفریز ایم اے کورس ہفتہ سے فٹبال ہاؤس لاہور میں شروع ہوگیا،اے ایف سی ریفری انسٹرکٹر...
کراچی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں عارضی مدت کے لئے چیف سلیکٹر کی ذمے داری نبھانے والے سابق...
کراچیمحمد رضوان ڈھاکاسے بذریعہ ہیلی کاپٹر چٹو گرام پہنچ گئے ۔چند گھنٹے کے بعد کومیلا وکٹورینز کی جانب سے میچ...
کراچی ریس کورس میں ہفتے کو ہونے والی کوئن بیسٹ کپ ریس چئیر لیڈر کے سوار ذکی ذاکر نے جیت لی، تفصیلات کے مطابق...
کراچیبھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم سے دو سابق کپتانوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو...
کراچیپاکستان کا دورہ مکمل کرنے پر کرکٹ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر...
کراچی ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں ہفتے کو ہونے والے چار میچوں میں جرمنی نے جاپان کو تین صفر ،بیلجئم نے کوریا کو...
کراچیتھرکارریلی میں پری پیڈ کیٹیگری اے میں صاحبزادہ سلطان نے میدان مارلیا۔کیٹیگری بی کے فاتح نعمان...