کرپشن بہت ہوگئی اب کوہلو میں معیاری کام کرناہوگا‘ نوابزادہ گزین مری

29 جولائی ، 2022

کوہلو(آن لائن)سابق وزیر داخلہ نواب گزین مری نے کہاہے کہ ہمیں اپنے علاقے میں کام اورترقی چاہیے کاہان کی ترقی اورخوشحالی کومدنظررکھتے ہوئے شنید میں آیاہے کہ حکومت نے سبی کاہان اورکاہان ڈیرہ بگٹی قومی شاہرہاوں کیلئے خطیر رقم بھی مختص کی ہے افسران اورٹھیکیداروں پریہ بات واضح کرناچاہتے ہیں کہ کسی کو کمیشن لینے کی اجازت نہیں دینگے ہمیں معیاری کام چاہیے قومی شاہراہوں کی تعمیر کی خود نگرانی کرئونگا انہوںنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو ایک روپے کی کرپشن کرنے نہیں دئونگا ٹھیکیدار جو بھی ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں تاہم وہ معیاری کام کاپابند ہوگاتاکہ شاہراہ طویل عرصے تک کارآمد رہے کرپشن اورلوٹ ماربہت ہوگئی اب وقت آگیا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کی رقم کو ہر گز ضائع ہونے بچایاجائے کوہان کو ایک معیاری اورماڈل سٹی بنائیں گے جلد کوہلو اورکاہان کا دورہ بھی کرئونگا نقل مکانی کرنے والوں کی دوبارہ آبادکاری کرینگے ترقیاتی منصوبوںسےروزگار کے بھی نئے دروازے کھل جائیں گے ۔