پاک فضائیہ کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ (صباح نیوز)پاک بحریہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کی معاونت سے زمینی راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا پاک بحریہ کے ترجمان نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔