اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر اور روپے کی پستی کی بازگشت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بھی سنائی دی گئی۔سينيٹ کی قائمہ کميٹی خزانہ کے اجلاس ميں ڈالر کی اونچی اڑان پر گرما گرم بحث ہوئی۔جمعرات کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیرِصدارت اجلاس ہوا۔تحریک انصاف کے رکن سینیٹر محسن عزیز نے ملک کی خراب معاشی صورت حال کا معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے،ایل سیز کھل نہیں رہیں یا تاخیر کا شکار ہیں،کمیٹی معمول کا ایجنڈا چھوڑ کر معیشت پر بحث کرے۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو کمیٹی اجلاس میں بلایا جائے، وزیرخزانہ کمیٹی کو یقین دہانی کرائیں کہ ڈالر کیسے نیچے آئے گا۔محسن عزیز نے مطالبہ کیا کہ حکومت کم ازکم اسٹیٹ بینک کا گورنر تو مقرر کرے،روپے کا فری فال جاری ہےاور پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔کمیٹی کو وزيرمملکت خزانہ عائشہ غوث نے بتايا کہ پاکستان دیوالیہ سے بچ چکا ہے اور چیزوں کو مینج کر رہے ہیں،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 اگست کو ہوگا اورآئی ایم ایف کے ساتھ ورلڈ بینک، اے ڈی بی سے بھی فنڈز ملیں گے۔انھوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں 12 فیصد کمی امریکہ میں مہنگائی کی وجہ سے ہے، امریکہ نے شرح سود میں اضافہ کیا جس سے ڈالر بھی مہنگا ہوا۔سينيٹر دنيش کمار کا کہنا تھا کہ ڈالر اسمگلنگ کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے،3بارڈرز بند کردیں تو ڈالر خود بخود نیچے آجائے گا۔
کراچی اے ایف سی فٹسال ریفریز ایم اے کورس ہفتہ سے فٹبال ہاؤس لاہور میں شروع ہوگیا،اے ایف سی ریفری انسٹرکٹر...
کراچی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں عارضی مدت کے لئے چیف سلیکٹر کی ذمے داری نبھانے والے سابق...
کراچیمحمد رضوان ڈھاکاسے بذریعہ ہیلی کاپٹر چٹو گرام پہنچ گئے ۔چند گھنٹے کے بعد کومیلا وکٹورینز کی جانب سے میچ...
کراچی ریس کورس میں ہفتے کو ہونے والی کوئن بیسٹ کپ ریس چئیر لیڈر کے سوار ذکی ذاکر نے جیت لی، تفصیلات کے مطابق...
کراچیبھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم سے دو سابق کپتانوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو...
کراچیپاکستان کا دورہ مکمل کرنے پر کرکٹ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر...
کراچی ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں ہفتے کو ہونے والے چار میچوں میں جرمنی نے جاپان کو تین صفر ،بیلجئم نے کوریا کو...
کراچیتھرکارریلی میں پری پیڈ کیٹیگری اے میں صاحبزادہ سلطان نے میدان مارلیا۔کیٹیگری بی کے فاتح نعمان...