سوات(نمائندہ جنگ) بین الاقوامی شہرت یافتہ تھائی بدھ راہب، آرایاوانگسو نے سوات میوزیم میں ’’امن کی گھنٹی‘‘کی تقریب کا آغاز کردیا۔ آرایاوانگسو اپنے پچیس شاگردو ں اور تھائی لینڈ کے بدھ پیروکاروں کے ساتھ ان دنوں پاکستان کےبدھ مت اور گندھار ا تہذیب کے مقدس مقامات کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے سوات میں امن اور خوشحالی کے لئے امن کی گھنٹی نصب کی اور یہاں کے لوگوں کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر وفد نے تھائی لینڈ کے بادشاہ راما دس کی سترویں پیدائش کی سالگرہ بھی منائی گئی اور دونوں ممالک کے پائیدار دوستی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔آرایاوانگسونے اس موقع پر کہا کہ انہیں سوات آنے اور امن کی گھنٹی لگانے کی دعوت مرحوم میاں گل عدنان اورنگزیب نے دی تھی۔ اسلام آباد میں تھائی لینڈ کے سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی کرنل ادیساک شوی چن نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے ۔انہوں نے تھائی لینڈ حکومت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے درمیان امن اور دوستی کا رشتہ قائم رہے گا اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر ریاست سوات کے شاہی خاندان کے افراد بشمول مرحوم میاں گل عدنان اورنگزیب کی بیوہ بھی موجود تھیں۔
کراچی اے ایف سی فٹسال ریفریز ایم اے کورس ہفتہ سے فٹبال ہاؤس لاہور میں شروع ہوگیا،اے ایف سی ریفری انسٹرکٹر...
کراچی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں عارضی مدت کے لئے چیف سلیکٹر کی ذمے داری نبھانے والے سابق...
کراچیمحمد رضوان ڈھاکاسے بذریعہ ہیلی کاپٹر چٹو گرام پہنچ گئے ۔چند گھنٹے کے بعد کومیلا وکٹورینز کی جانب سے میچ...
کراچی ریس کورس میں ہفتے کو ہونے والی کوئن بیسٹ کپ ریس چئیر لیڈر کے سوار ذکی ذاکر نے جیت لی، تفصیلات کے مطابق...
کراچیبھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم سے دو سابق کپتانوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو...
کراچیپاکستان کا دورہ مکمل کرنے پر کرکٹ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر...
کراچی ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں ہفتے کو ہونے والے چار میچوں میں جرمنی نے جاپان کو تین صفر ،بیلجئم نے کوریا کو...
کراچیتھرکارریلی میں پری پیڈ کیٹیگری اے میں صاحبزادہ سلطان نے میدان مارلیا۔کیٹیگری بی کے فاتح نعمان...