اسلام آباد (اے پی پی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سے دنیا بھر میں 36 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3000 لوگ روزانہ لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے 2015 میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام، معائنہ اور علاج کے ذریعے 2030 تک ہیپاٹائٹس کو ختم کرنے کی حکمت عملی اپنائی ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق عالمی ادارہ صحت ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے لوگوں کے لئے ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے۔ ہیپاٹائٹس کا عالمی دن ہر سال 28 جولائی کو منایا جاتا ہے اور 2030 تک ہیپاٹائٹس کا مکمل خاتمہ کرنے کے عزم کا اظہار ہے ۔پاکستان ہیپاٹائٹس بی اور سی کے پھیلائو کی وجہ سے بیماریوں کے بھاری بوجھ کا سامنا کر رہا ہے۔ جس میں 7 فیصد ہیپاٹائٹس سی کے مریض ہیں ۔ ملک بھر میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سی اور پچاس لاکھ ہیپاٹائٹس بی سے متاثرہیں ۔اس سال ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کا موضوع"ہیپاٹائٹس کی دیکھ بھال کو قریب لائیں ہیپاٹائٹس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کو اپنائیں ، ہیپاٹائٹس سے بچا و کے طریقے اپنائیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی دیکھ بھال کو آسان بنانا اور بنیادی صحت کے مرکز اور ہسپتالوں کے علاوہ علاقائی مقامات پر لا کر آگاہی پیدا کرنا ہے، تاکہ صحت کی فراہمی لوگوں تک باآسانی ہو۔ہیپاٹائٹس عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارہ صحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی ضروری خدمات کو بہتر انداز میں فراہم کیا جائے۔
کراچی اے ایف سی فٹسال ریفریز ایم اے کورس ہفتہ سے فٹبال ہاؤس لاہور میں شروع ہوگیا،اے ایف سی ریفری انسٹرکٹر...
کراچی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں عارضی مدت کے لئے چیف سلیکٹر کی ذمے داری نبھانے والے سابق...
کراچیمحمد رضوان ڈھاکاسے بذریعہ ہیلی کاپٹر چٹو گرام پہنچ گئے ۔چند گھنٹے کے بعد کومیلا وکٹورینز کی جانب سے میچ...
کراچی ریس کورس میں ہفتے کو ہونے والی کوئن بیسٹ کپ ریس چئیر لیڈر کے سوار ذکی ذاکر نے جیت لی، تفصیلات کے مطابق...
کراچیبھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم سے دو سابق کپتانوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو...
کراچیپاکستان کا دورہ مکمل کرنے پر کرکٹ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر...
کراچی ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں ہفتے کو ہونے والے چار میچوں میں جرمنی نے جاپان کو تین صفر ،بیلجئم نے کوریا کو...
کراچیتھرکارریلی میں پری پیڈ کیٹیگری اے میں صاحبزادہ سلطان نے میدان مارلیا۔کیٹیگری بی کے فاتح نعمان...