وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے سعودی سفیر کی ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے جمعرات کو ملاقات کی۔وزیر خزانہ اور سفیر نے تجارت اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔وزیر خزانہ نےپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔