کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کی درخواستعدالت کا فریقین سے جواب طلب

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کی درخواست پر وزارت قانون و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہا کہ وفاق اور دیگر فریقین ایک ماہ میں پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ کشمالہ طارق کو 19 فروری 2018 کو چار سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ کشمالہ طارق اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں۔ قانون کے مطابق چار سالہ مدت مکمل ہونے پر توسیع نہیں دی جاسکتی۔ کشمالہ طارق مدت مکمل ہونے کے بعد عہدے کا غیرقانونی استعمال کر رہی ہیں۔