پولیس فائرنگ سے طالبعلم کی شہادت کی تحقیقات کرائی جائے، اے این پی

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رکن ہونہار طالب علم شمشاد خان کاکڑ کی شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہار اور واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے پیشہ ورانہ تربیت کے فقدان کوتاہی غفلت کے ارتکاب سے تعبیر کیا گیا، ایک جانب شہر میں دن دہاڑے سماج دشمن عناصر چوری ڈکیتی کار وموبائل سنیچنگ، سٹریٹ کرائمز بڑی دیدہ دلیری سے کرتے چلے آرہے ہیں اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں پولیس کے اعلیٰ حکام اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر یں اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو قرار واقعی سزا اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز بینظیر شہید پل پر پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رکن بلوچستان یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم شمشاد خان کاکڑ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہید ہوئے بیان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ وارادت میں ملوث مجرم کا بچ نکل جانا لمحہ فکریہ سے کم نہیں اس طرح کے افسوس ناک واقعہ محکمہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اوربہتر تربیت کے فقدان کی غمازی کرتا ہے لہذا واقعہ کے تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں دریں اثناء پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدخان ناصرصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباری آغا سید شاجہان آغا پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اور دیگر نے شمشاد خان کاکڑ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت اور فاتحہ خوانی کی ، شمشاد خان کاکڑ حاجی عبدالہادی کاکڑ کے صاحبزادے عوامی نیشنل پارٹی کےضلعی صدر پشین عبدالباری کاکڑ کے بھتیجے تھےانہیں مرغہ زکریازئی میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا فاتحہ خوانی مرغہ زکریازئی میں جاری ہے۔