کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ ینگل روڈ میں زیر صدارت ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمٰن رفیق منعقد ہوا جس میں مختلف کمیٹیوں کے امراء نے رپورٹ پیش کی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور وخوض کیا گیا اجلاس میں صوبائی و وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سیلاب زدگان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں شروع کی جائے اور متاثرین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا جائے اور متاثرین کی داد رسی کی جائے اجلاس سے مولانا عبدالرحمٰن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سینئر نایب امیر مولانا خور شید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نایب امیر مولانا محمد ایوب مولانا مولانا مفتی عبدالغفو ر مدنی مولانا محمد اشرف جان مولانا حافظ مسعود احمد حافظ محیب الرحمن ملاخیل مولانا حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حافظ بشیر احمد مدنی حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی حافظ خلیل احمد سارنگزی چوہدری محمد عاطف ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا حافظ سردار محمد نورزئی نصیرا حمد کاکڑ مولانا مفتی محمد عارف شمشیر معاون سالار مولانا مفتی ابوبکر حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ رحمن گل حافظ دوست نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے صوبائی دارالحکومت میں متاثرین آسمان تلے زندگی بسر کررہے ہیں صوبائی وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کرے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے صوبائی حکومت کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کردیا ہے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ متاثرین کو کسی صورت میں اکیلے نہیں چھوڑ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی صوبائی وفاقی حکومتیں متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کریں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام تمام اقوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہر محاذ پر عوامی حقوق کی دفاع کے لئے جنگ لڑیگی۔
کراچی اے ایف سی فٹسال ریفریز ایم اے کورس ہفتہ سے فٹبال ہاؤس لاہور میں شروع ہوگیا،اے ایف سی ریفری انسٹرکٹر...
کراچی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں عارضی مدت کے لئے چیف سلیکٹر کی ذمے داری نبھانے والے سابق...
کراچیمحمد رضوان ڈھاکاسے بذریعہ ہیلی کاپٹر چٹو گرام پہنچ گئے ۔چند گھنٹے کے بعد کومیلا وکٹورینز کی جانب سے میچ...
کراچی ریس کورس میں ہفتے کو ہونے والی کوئن بیسٹ کپ ریس چئیر لیڈر کے سوار ذکی ذاکر نے جیت لی، تفصیلات کے مطابق...
کراچیبھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم سے دو سابق کپتانوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو...
کراچیپاکستان کا دورہ مکمل کرنے پر کرکٹ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر...
کراچی ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں ہفتے کو ہونے والے چار میچوں میں جرمنی نے جاپان کو تین صفر ،بیلجئم نے کوریا کو...
کراچیتھرکارریلی میں پری پیڈ کیٹیگری اے میں صاحبزادہ سلطان نے میدان مارلیا۔کیٹیگری بی کے فاتح نعمان...