سابق نمائندوں نے ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کرپشن کی نذر کردیئے،اسدبلوچ

29 جولائی ، 2022

پنجگور (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہےکہ عوام کے مسائل خاص کر صحت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے بلوچستان کی سرزمین غریب نہیں ہے لیکن بالادست طبقے نے عوام کے حقوق کو غضب کرکے انہیں پسماندہ اور حقوقِ سے محروم رکھا ہے آرایچ سی بوستان کی منظوری عوام سے کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونستان میں آرایچ سی اسپتال کے افتتاح کے موقعے پر علاقہ مکینوں اور پارٹی ورکروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ سابق نمائندوں نے اسکیموں کے پیسے کرپشن کی نذر کرکے اسکیموں کو نامکمل چھوڑاجس سے عوام کا پیسہ ضائع ہوا انہوں نے کہا کہ ہم ایسے کاموں پر یقین رکھتے ہیں جو مکمل ہوکر عوام کو فائدہ پہنچائیں 45 کروڑ روپے بونستان کی اسکیموں کے لیے منظورکرواچکا ہوں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لاچار غریب عوام ہماری سیاست کا محور ہیں انکے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ چار سالوں کے دوران پنجگور کو جس طرح آگے لیکر بڑرہے ہیں اس کےدور رس ثمرات نکلیں گے روں ایجوکیشن ہیلتھ زراعت پبلک ہیلتھ اور دیگر سیکٹر میں بہترین اور معیاری کاموں کا جھال بچھایا جارہا ہے آرایچ سی کی عمارت کو جس طرح اعلی اور معیاری طرز پر تعمیر کیاگیا ہے وہ قابل ستائش ہے امید ہے کہ دوسرے کنٹریکٹرز بھی اپنے کاموں میں معیاراور خوبصورتی کو اسی طرح برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے ساتھ تعلیم بھی ہماری بنیادی ضرورتوں میں سب اہم اور سرفہرست ہے تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات سب کے سامنے ہیں یونیورسٹی آف مکران نوجوان نسل کو بطور تحفہ حوالے کررہے ہیں وہ اس سے استفادہ کرکے اسے اپنے آنے والی نسلوں کے لیے آئیڈیل بنائیں قوموں کی دیم روی اعلی تعلیمی اداروں سے ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست ووٹ کے لیے نہیں کررہے یہ تسلسل ہے ان زیادتیوں کے خلاف جو ہمارے عوام کے ساتھ روارکھی گئی ہیں ووٹ کو رشتوں اور عوام کے درمیاں رکاوٹ نہیں بننے دینگے بی این پی عوامی ایک ویژنری جماعت ہے عوام کی ترقی روزگار کا ویژن لیکر جھوٹ اور فریب کے خلاف فقط عمل اور تعمیری سوچ کو تقویت پہنچانے میں مصروف عمل ہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کی مقبولیت کی بھی ایک وجہ ہے ہم جو کام کرتے ہیں وہ عوام کے اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھ کرتے ہیں جھوٹ فریب دھوکہ دہی ہماری فطرت کا حصہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی 2023 کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں اترے گا اور سیاسی مخالفین کو عبربتناک شکست سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کی بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں جیت عوام سے کمٹمنٹ اور ویژنری سوچ اور کاموں کی بدولت سے ملی ہے اور یہ تسلسل جنرل الیکشن میں بھی برقرار رکھیں گے۔