کراچی(ٹی وی رپورٹ)رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت جب تک الیکشن پر آمادہ نہ ہو بات نہیں کرسکتے، ملک میں عدم استحکام دو لوگوں کی وجہ سے پیدا ہوا پہلے مفتاح اسماعیل، دوسرے رانا ثنا اللہ شامل ہیں، حکومت سے احتساب کے اوپر بات نہیں کرنی باقی تو بات کرنے میں کوئی مسئلہ ن ہیں ہے، عمران خان جونہی فیصلہ کرینگے حکومت کو گھر بھیج دینگے، ہم اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ اصولی طور پر آرٹیکل69 کو عزت دی جانی چاہئے اور سپریم کورٹ کو اسمبلیوں کی کارروائیوں میں دخل نہیں دینا چاہئے اسپیکر کی رولنگ کواحترام حاصل ہونا چاہئے۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم نے جو پہلے بیان دیاشکست قبول کرنے والا یہ تو غلط ہوگیا ہے ہم نے تو ہر صورت ہار کو جیت بنانا ہے لہٰذا انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کو مینج کیا۔میری صبح دوست مزاری سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں بالکل رولز کے مطابق چلیں گے اسمبلی میں آکر آپ نے خط نکال لیا اور اسے پڑھ دیا۔اس وقت انتخابات نہ ہونے میں بھی جو زیادہ مسئلہ ہے وہ یہی ہے کہ کئی حلقوں کا یہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی زیادہ سیٹیں نہ جیت جائے172 توہیں ہی دو تہائی کی طرف نہ چلی جائے یہ جو دو تہائی اکثریت کا خوف ہے وہ الیکشن روکے ہوئے ہے۔حکومت سے احتساب کے اوپر بات نہیں کرنی باقی تو بات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ حکومت سے ہم بات نہیں کرسکتے جب تک کہ وہ الیکشن پر آمادگی ظاہر نہ کرے۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں یا یہ کہ ہم بات چیت کے بغیر الیکشن فورس کروالیں شہباز شریف نے172 لوگ پورے کرنے ہیں اس وقت ان کے پاس168 کے قریب لوگ ہیں۔ ہم کیوں چاہتے ہیں کہ الیکشن فریم ورک سے ہوں کیوں اس میں پاکستان کا فائدہ ہے اس سے استحکام آتا ہے۔آصف زرداری نے حمزہ شہباز پر پنجاب میں بہت زور لگایا۔ آصف زرداری خود سندھ اسمبلی نہیں توڑ رہے، پنجاب میں زور لگایا۔ن لیگ کو اس وقت سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے ان کے فیصلے کبھی آصف زرداری اورکبھی فضل الرحمن کررہے ہیں۔ آصف زرداری کو اس وقت اکٹھے دو پارٹیوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا بیڑا غرق کرنے پر ایوارڈ دینا چاہئے۔ اب فضل الرحمن شرو ع ہوگئے ہیں ٹی وی نہ ہو تو فضل الرحمن کو کوئی جانتا بھی نہیں ہے۔ پنجاب میں مولانا فضل الرحمن کا ووٹ بینک ہی نہیں ہے۔ مولانا ن لیگ کو کہہ رہے ہیں راولپنڈی سے لاہور لانگ مارچ کریں۔ ڈالر کہاں پہنچ گیا ہے اور یہ لانگ مارچ کی بات کررہے ہیں۔
کراچی اے ایف سی فٹسال ریفریز ایم اے کورس ہفتہ سے فٹبال ہاؤس لاہور میں شروع ہوگیا،اے ایف سی ریفری انسٹرکٹر...
کراچی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں عارضی مدت کے لئے چیف سلیکٹر کی ذمے داری نبھانے والے سابق...
کراچیمحمد رضوان ڈھاکاسے بذریعہ ہیلی کاپٹر چٹو گرام پہنچ گئے ۔چند گھنٹے کے بعد کومیلا وکٹورینز کی جانب سے میچ...
کراچی ریس کورس میں ہفتے کو ہونے والی کوئن بیسٹ کپ ریس چئیر لیڈر کے سوار ذکی ذاکر نے جیت لی، تفصیلات کے مطابق...
کراچیبھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم سے دو سابق کپتانوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو...
کراچیپاکستان کا دورہ مکمل کرنے پر کرکٹ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر...
کراچی ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں ہفتے کو ہونے والے چار میچوں میں جرمنی نے جاپان کو تین صفر ،بیلجئم نے کوریا کو...
کراچیتھرکارریلی میں پری پیڈ کیٹیگری اے میں صاحبزادہ سلطان نے میدان مارلیا۔کیٹیگری بی کے فاتح نعمان...