پانامہ کیس ، نواز شریف کے سپریم کورٹ سے نا اہلی کو5 سال مکمل ہو گئے

29 جولائی ، 2022

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شر یف کی سپریم کورٹ سے پانامہ کیس میں نا اہلی کو پانچ سال مکمل ہو گئے ۔ سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس شیخ عظمت سعید او رجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے 28جولائی 2017ء کو پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نا اہل کیا تھا۔