چمن ‘ باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے عارضی طورپربند

29 جولائی ، 2022

چمن(آن لائن)پاک افغان بارڈر باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے عارضی طور پر بند کردیا گیا سیکورٹی حکام کے مطابق گزشتہ شب سے جاری طوفانی بارشوں سے سیلابی ریلہ سرحد کے آس پاس علاقوں میں داخل ہوگیا ہے اورسرحدکے داخلی پیدل راستے میں پانی کھڑا ہے جس کو نکالنے کا کام جاری ہے جس کے باعث پیدل آمدورفت عارضی طور پر معطل ہے جبکہ ٹرانسپورٹ آمدورفت بھی محدود پیمانے پر جاری ہے دوسری جانب کلی مازل کا راستہ کھلا ہے ۔