الیکشن میں پیسے کے نظام کو تبدیل ہوناچاہیے ،علی احمد کرد

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر قانون دان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ انتخابات میں پیسے کے استعمال کے نظام کو تبدیل ہوناچاہیے ، عوام سمجھ چکے ہیں کہ اشرافیہ ان کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکتی پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ملک کا سیاسی ماحول آلودہ ہوگیا ہے انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے لئے کوشاں ہوں پاکستان میں بھی عام آدمی پارٹی طرز کی جماعت ہونی چاہیے جو عام آدمی کے مسائل کو اجاگر کرےمخصوص طبقے کے علاوہ زیادہ لوگ آج بھی روٹی کیلئے محتاج ہیں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا رکن بننے کی کوئی خواہش نہیں پنڈی سے انتخاب لڑا تو میرے خلاف شیخ رشید نے انتخابات میں پیسوں کا استعمال کیا اگر میں عوام سے چندہ مانگتا تو ان سے زیادہ پیسے اکھٹے کرسکتا تھا مگر کیا ایسے جیتنا فتح کہلائیگا ؟ ماضی کی نسبت اب سیاسی قیادت تبدیل ہوچکی ہےوکلاء کی موجودہ قیادت میں بہتر سیاسی فیصلے کرنے کا شعور نہ ہونے کی وجہ سے وکلاء آج سیاسی تحریک کا حصہ نہیں جس پر مجھے افسوس ہے اس وقت صرف 15 سے 20 وکلاء ہیں جو سنجیدہ ہیں اگر یہی وکلاء سڑکوں پر نکل آئیں تو سیاسی جماعتیں اپنی اہمیت کھو دیں گی ، ایک سول پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے سیاسی سفر میں کچھ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا سیاسی سفر نامکمل ہے موڈی انسان ہوں جس دن موڈ ہوگا باہر نکل آئوں گا۔