کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمدشہی نےکہاہے کہ حکومت کی لاپرواہی اور دانستہ غفلت سےکے نتیجے میں عوام کو بڑے پیمانے پربارش اورسیلابی ریلوں سے نقصانات کاسامنا ہے افسوس کہ اس نظام حکمرانی میں جب تک کوئی حادثہ رونما نہ ہو عوام کو نقصان اٹھانا نہ پڑھے اور خدشات حقیقت کی شکل اختیار نہ کرلیں حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی۔ حکومت لوگوں کو مجبور کرتی ہے کہ وہ خود باہر نکلیں اور کار سرکار میں مداخلت کرکے مسائل کا حل نکلوائیں۔ قانون کی پاسداری کرنے والوان اور قانونی طریقے سے اپنے مسائل کا حل نکالنے کی کوششوں کا صلہ یہ ملتا ہے جیسے آج یہ علاقہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہےان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو محمدشہی ٹاون، مصطفی اسٹریٹ، ماشااللہ ٹاون، قاسم اسٹریٹ مشرقی بائی پاس وگردونواح میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو میں کیا انہوں نے علاقے کی صورتحال اور لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لیا انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بائی پاس کے دو رویہ تعمیر کے دوران پانی کی گزرگاہ پر موجود پل بند کرنے اور نشاندہی اور عوامی مطالبے کے باوجود مسئلے کو حل نہ کرنے سے برساتی پانی کا راستہ بند ہواجس سے سیلابی ریلے کی صورت میں پانی نےآبادی کارخ کرکے تباہی مچائی انہوں نے کہا کہ میں نے خود 2019 ء میں ان علاقوں کےمکینوں کے مطالبے پر یہ مسئلہ اٹھا مگر آج دن تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی اگر کوئٹہ میں حکومت کا یہ طرز عمل ہے اور متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں تو اندرون بلوچستان جہاں بارش اور سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے تو وہاں پر یہ عوام کو کیا تحفظ اور ریلیف فراہم کریں گے نیشنل پارٹی مشکل وقت میں عوام کو بالکل تنہا نہیں چھوڑیگی اور عوام کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے ہر طرح سے تعاون کرےگی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس بےحس سرکار کے منتظر رہنے کی بجائے ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر بطور کمیونٹی ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
کراچی پی سی بی کے سابق چئیرمیننجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے، سری...
کوئٹہنگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے انڈر16سیف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم کے فاتحانہ...
کراچیایشیا کپکا چوتھا میچ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔...
کراچی ایشیا کپ میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی کپتان روہت شرما کو ایک بار پھر آؤٹ...
کراچی ساف انڈر16فٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھوٹان کو 2-1 سےشکست دیدی۔ بھوٹان کے تاندن پنٹ نے 13ویں منٹ میں...
کراچیبھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر...
کراچی ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کی سہ پہر کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ پر لاہور...
کراچی پاکستان اوربھارت کے درمیان ایشیا کپ کے اہم میچ میں بارش کی مداخلت جاری رہی۔ کئی بار کھیل روکنا پڑا لیکن...