ہنہ جھیل کو شعوری طور پر خشک رکھنے کا اقدام قابل مذمت ہے، پشتونخوامیپ

29 جولائی ، 2022
کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ہنہ جھیل ڈیم کو شعوری طور پر خشک رکھنے اور پانی بند کرنے کے ناروا اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہنہ جھیل حالیہ بارشوں کے پانی سے باآسانی بھر سکتی تھی لیکن متعلقہ حکام نے شعوری طور پر اْسے بھرنے پانی ذخیرہ کرنے کی بجائے پانی بند کرنے کا ناروا اقدام اٹھایا اور اس کا سبب پانی کے آنیوالے چینل پرجاری کام کو بتایا جارہا ہے حالانکہ چینل پر بروقت کام کرکے اسے فوری طور پر بنایا جاسکتاتھا اور اب بھی اگر پانی کو اْسی پرانے راستے پر چھوڑ دیا جاتا تو جھیل مکمل بھر جاتا اور اس سے چینل کے ہونیوالے کام کا نقصان اتنا نہیں ہوتا جتنا جھیل کو خشک رکھ کر آس پاس کے تمام علاقے اور عوام کو اس جھیل کی پانی کے ذخیرہ ہونے سے جو فوائد حاصل ہونے تھے سے محروم رکھا گیااور اقدام دانستہ طور پر اٹھایا گیا ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل گرفت عمل ہے۔ کیونکہ ہنہ جھیل جو کہ کئی
سالوں سے خشک تھا اور اب حالیہ بارشوں میں بڑی تعداد میں سیلابی ریلے ہیں اور سارا پانی ضائع ہوا حالانکہ جھیل کے بھر جانے سے آس پاس کے علاقے ہنہ ، سرہ غوڑگئی ، نواں کلی اور چشمہ اچوزئی تک پانی کی زیر زمین سطح بلند ہوتی اور زمیندار وعوام مستفید ہوتے ۔ اوردوسری جانب ہنہ جھیل کے بھر جانے کی صورت میں سیر وسیاحت مقام پھر سے آباد ہوجاتا ۔ بیان میں ایریگشن حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہنہ جھیل کو سیلابی پانی سے بھرنے کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے پرانے راستے کو بروئے کار لانے کیلئے اقدمات اٹھائیں جبکہ مذکورہ چینل پر کام بعد میں مکمل ہوسکتا ہے۔