متاثرین سیلاب کی دوبارہ آبادکاری کیلئے بلا تاخیر فنڈز فراہم کیے جائیں، مولانالونی

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب امیرمولاناعبدالقادرلونی ، سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ،مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ، ضلع پشین کے امیرمولانامحمدانوراوردیگر نے کہاکہ دو روز کی بارشوں نے مزیدتباہی مچادی ہے۔ وزیراعظم پاکستان صرف اعلانات یاہمدردی کے بیانات کی بجائے عملی اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سیلاب متاثرین کومزیدریلیف دیکرڈی سی اوزکے جانب سے سروے رپورٹوں کے مطابق متاثرین کے دوبارہ گھروں کی تعمیرو آبادکاری کیلئے بلاتاخیرفنڈزکااجراکریں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حمیدآبادپشین منزکی ڈب کراس اسماعیل زئی ابراہیم زئی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادروہ کے دوران متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے متاثرہ آبادیوں کامعائنہ کیااس موقع پرمتاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور ئی وزیراعلیٰ بلوچستان ،پشین، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ حمیدآباد سمیت صوبہ بھرمیں تمام اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ گھروں کے دوبارہ تعمیرکیلئے فوری طور فنڈزجاری کریں اورسیلاب متاثرین کوریلیف دیں تاکہ سیلابوں سے متاثرہ افرادجواپنے گھروں سے ہجرت کرگئے واپس آسکیں انہوں نے کہاکہ سیلابوں سے عوام کے جانی مالی نقصانات ہوئے ہیں اب تک وہ ایک ماہ گذرجانے کی باوجودکھلے آسمان تلے زندگی گذاررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے رہنماؤں نے پہلے بھی اس علاقہ کادورہ کیاہے جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی، حمیدآبادمنزکی ملک یارمیں بارشوں سے ہونیوالی جانی ومالی نقصانات کے حوالے سے گذشتہ روزڈی سی پشین ظفرعلی سے بھی متاثرین کے ہمراہ ملاقات کی ہے انہیں متاثرین نے انہیں اپنے نقصانات سے تفصیلی آگاہ کیا۔ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ان حقیقی متاثرین کو امداد فراہم اور شیلٹرروم بناکران کے گھروں کے تعمیرکیلئے بلاتاخیرسروے کی مطابق فنڈدیاجائے انکے حقوق کیلئے جدوجہدکرینگے اور تمام متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے.ہونگے اورحکومت ان تمام ڈیموں جوان بارشوں میں عوامی تباہی کاسبب بنے ہیں ناقص میٹریل کے استعمال پرذمہ دارٹھیکیداروں اورنگرانی کرنے والے آفیسران کیخلاف کارروائی کرےا ورندیوں وپانی گذرگاہوں میں رکاوٹوں کو ہٹایاجائے تاکہ مزیدنقصانات سے بچا جا سکے۔