تین رکنی بینچ کا فیصلہ متنازع اور جوڈیشل آمریت کی بدترین مثال ہے،جمعیت

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ تین رکنی بینچ کا فیصلہ متنازع اور جوڈیشل آمریت کی بدترین مثال ہے۔ عدالت عالیہ ایک ہی کیس میں دو مختلف فیصلے کرکے بری طرح متنازعہ ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ کا پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب لگانا آئین وقانون کے منافی ہے من پسند ججز سے من پسند فیصلوں کی ہی توقع تھی تین رکنی بینچ نے عدالتی وقار کو مجروح کرکے خوشامدی کردار ادا کیا ہے صوبائی بیان میں کہا کہ اس بینچ کا بس چلے تو عمران خان کو بھی دوبارہ وزیراعظم لگادیں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے نفرت اور عداوت کے بو آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی منافقانہ سیاست کا پردہ چاک ہوچکا ہے آج پنجاب کے سب بڑے ڈاکو کو وزارت دلاکر پی ٹی آئی نے اپنا اصول بہرصورت کرسی کا وصول متعارف کرادیا ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ عمران نیازی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک بحرانوں کا شکار ہے بیان میں کہاگیا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید بارشوں کے بعد صوبے کے اکثر اضلاع کو آفت زد ہ قراردیا جائے کیونکہ گزشتہ بیس دنوں سے بارشوں نے تباہی مچادی ہے اب تک 111افراد جاں بحق ہزاروں کی تعداد میں فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا گیا سیلابی ریلوں سے گھریں تباہ ہو گئی ہیں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جمعیت علما اسلام وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔