اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ،جنگ نیوز) 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی سے استعفے دینے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 4، پنجاب سے 2، صوبہ سندھ سے 3 مستعفی ارکان کے استعفے منظور کئے گئے این اے 22، مردان تھری سے پی ٹی آئی کے ایم این اے علی محمد خان، این اے 24 چارسدہ ٹو سے فضل محمد خان، این اے 31 پشاور 5 سے شوکت علی، این اے 45 کرم ایک سے فخر زمان خان کا استعفیٰ منظور پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208 فیصل آباد 8 سے فرخ حبیب، این اے 118 ننکانہ صاحب ٹو سے اعجاز احمدشاہ، این اے 237 ملیر ٹو سے جمیل احمد خان کے استعفے بھی منظور کرلئے گئے۔صوبہ سندھ سے این اے 237 ملیر ٹو سے جمیل احمد خان، این اے 239 کورنگی کراچی ایک سے محمد اکرم چیمہ، این اے 246 کراچی ساؤتھ ایک سے عبدالشکور شاد کے استعفے بھی منظور کرلئے۔ پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن ڈاکٹر شیریں مزاری اور خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن شاندانہ گلزار خان کے استعفے بھی منظور ہوگئے سپیکر قومی اسمبلی نے 6 جون سے تصدیقی عمل شروع کیا تھا اور حتمی تاریخ 10 جون مقرر کی تھی ۔مستعفی ہونے والے 131 ارکان کو سپیکر کی جانب سے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کااجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا...
لاہور نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے کی اجازت دے دی، ایڈوکیٹ جنرل نے نگران حکومت کے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
اسلام آباد جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا...
لاہور خیبرپختونخواہ کاانتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو لیگل نوٹس بھجوادیاگیا، جوڈیشل ایکٹوازم...