اسلا م آباد(خبرایجنسی )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ صرف ملک بچانے کے لیے حکومت میں آنا قبول کیا، میں پہلے دن سے ہی حکومت میں آنیکا مخالف تھا، لاڈلے کا 4 سالہ گند ہم پرڈال دیاگیا،حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاڈلے کا 4 سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا، صرف ملک بچانے کے لیے حکومت میں آنا قبول کیا، میں پہلے دن سے ہی حکومت میں آنیکا مخالف تھا۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات چیت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی پارٹی قیادت سے قبل ازوقت انتخابات کے آپشن پربھی بات چیت ہوئی،نواز شریف پی ڈی ایم رہنمائوں اور شہباز شریف سے کئی بار قبل از وقت انتخابات اور حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کرچکے ہیں تاہم آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے حکومت چھوڑنے کی مخالفت کی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا...
اسلام آبادوفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات...
اسلام آباد تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف شواہد ہیں تو فوری منظر عام پر لایا جائے قوم کو بتایا جائے کہ...
راولپنڈی بانی تحریک انصاف عمران خان پارٹی رہنماءشیرافضل مروت سے ناراض ‘جیل میں ملاقات سے انکارکردیا ۔ دوسری...
لاہور لاہور سمیت پنجاب بھر میں نان بائی ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن...
اسلام آباد صدرآصف علی زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں کارروائی روک دی گئی ، احتساب عدالت اسلام آباد کے...
کراچی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے 9مئی کے ملین مارچ کا 9مئی کے واقعہ سے...
اسلام آباداے لیول کا امتحان دینے والے ہزاروں پاکستانی طلبہ کا مستقبل معلق اور بے یقینی کا شکار ہوگیا ہے...