کراچی( نیوز ڈیسک) صدر کے سی سی آئی محمد ادریس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں سنگین معاشی صورتحال کو نہیں سمجھ رہیں، زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ بہت سے تاجر اپنے کاروبار بند کرنے یا قابل قدر جگہ منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کے سی سی آئی کے صدر محمد ادریس نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں معیشت کی صورتحال کی سنگینی کو نہیں سمجھ رہیں کہ ملک کے مستقبل پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، یوٹیلیٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا جا رہا ہے جہاں روپے ڈالر کی مساوات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ روپیہ کتنا نیچے گرے گا جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے نے مزید غیر یقینی صورتحال کو بڑھا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے جبکہ بہت سے کاروباری یونٹس نے شکایت کی کہ مقامی مارکیٹیں پیداواری یونٹس سے خریداری نہیں کر رہی ہیں جیسا کہ عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے اور لوگ بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال سے پریشان ہیں۔ چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے خبردار کیا کہ بہت سے تاجر اگر ہمیشہ کے لیے نہیں تو عارضی بنیادوں پر اپنے کاروبار بند کرنے کا سوچ رہے ہیں اور ان میں سے اکثر کاروبار کرنے کے لیے کسی قابل قدر جگہ پر شفٹ ہونے کا دوسرا آپشن بھی تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بینک غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین پر بہت زیادہ رقم کما رہے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مؤثر طریقے سے ریگولیٹ نہیں کر رہا کہ وہ آپس میں بیٹھ کر یہ سمجھ سکیں کہ معیشت کو کس طرح کام کرنا چاہیے اور روپے کو اس کی حقیقی قدر پر کیسے مستحکم کرنا چاہیے۔
اسلام آباد،ملتان مہنگائی میں معمولی کمی،22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 11سستی، آلو، ٹماٹر، برائلرمرغی، لہسن،...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، ملکی معیشت بارے مثبت خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی...
کراچی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیاں ، طولکرم میں بڑے پیمانے پر تباہی، بچے سمیت...
لاہور پاکستان نے یورپی یونین اور دیگر ممالک کے ساتھ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے بعد فری ٹریڈ کے لئے لابنگ کا آغاز...
راولپنڈی اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی کیسوں کی تفصیلات...
لاہورپاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سمدھی اور ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ طویل علالت کے...
کراچی متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں نے جہاں نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا،افراتفری اور بے چینی پید کردی ،...
راولپنڈی راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت...