یہ گیم نہیں چلے گی ، مریم اور نواز شریف کہیں کہ وہ علیحدہ تھے ، سب شہباز شریف نے کیا، فواد چوہدری

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما چوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ حکومت گرانے میں نواز شریف پوری طرح ملوث تھے، عدم اعتماد سے حکومت گرانیکی یقین دہانی سب سے پہلے نواز شریف کو کرائی گئی، یہ گیم نہیں چلے گی کہ مریم اور نواز شریف کہیں کہ وہ علیحدہ تھے اور یہ سب شہباز شریف نے کیا ہے،ہمیں ایک تاریخ طے کرنا ہوگی ، اگر حکومت نے تب تک الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ہمیں اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔