ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد منظور، سپیکر کا انتخاب آج ہوگا

29 جولائی ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ،نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد اور نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، تحریک انصاف اور (ق) لیگ کی جانب سے سبطین خان ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی طرف سے سیف الملوک کھوکھر کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز سیکرٹری اسمبلی کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دئیے دونوں کے کاغذات درست قرار پائے ہیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے 2 گھنٹے 8 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی کی صدارت میں شروع ہوااجلاس میں رولز کی معطلی کے بعد ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور سپیکر کے انتخاب کے لئے قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیاقرارداد راجہ بشارت نے پیش کی متن میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلی منتخب ہونے پر سپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا ہے اس لیے یہ ایوان رولز آف پروسیجر کے قاعدہ 11 (1) اور 12 (3) کو معطل کر کے سپیکر کا انتخاب چاہتا ہے، نیز ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کیلئے آج جمعہ 29 جولائی سہ پہر 4 بجے کا وقت مقرر کرتا ہےقرارداد کو ارکان نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا جس کے بعد چیئرمین نے سپیکر کے انتخاب کے لیے آج جمعہ چار بجے کا وقت مقر کردیا اور سپیکر کے انتخاب کیلئے طریقہ کار بیان کیا جس میں بتایا گیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا کاغذات نامزدگی کے لیے مقررہ وقت شام پانچ بجے اور جانچ پڑتال کے لیے 5بجکر دس منٹ پر کارروائی مکمل کی گئی امیدوار آج پولنگ سے قبل شام چار بجے سے پہلے پہلےکاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اس کے بعد پینل آف چیئرنے اجلاس ختم کرنے کا اعلان کیا سپیکرکیلئے پی ٹی آئی (ق) لیگ کی جانب سے سبطین خان اور (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے سیکرٹری اسمبلی کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروادئیےحکومتی رکن سبطین خان نے محمد بشارت راجا،میاں محمودالرشید، مرادراس، راشد حفیظ،ملک اختر علی،رائے تیمور بھٹی اور دیگر اراکین جبکہ اپوزیشن کے ملک سیف الملوک کھوکھر نے خلیل طاہر سندھو،راحیلہ خادم حسین،سمیع اللہ خان،علی حیدر گیلانی محمد ارشد اور دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرائےسیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اور دونوں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار پائے ،امیدوار سبطین خان کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اب کوئی اپ سیٹ نہیں کر سکتی ، پہلے نون لیگ جو لیٹر لائی تھی اسکی حالت تو دیکھ لی ، میں پر امید ہوں کہ الیکشن جیت جاؤں گا۔