قومی و پنجاب اسمبلی کے3 حلقوں میں ضمنی الیکشن 9ستمبر کو ہوگا

29 جولائی ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں ملتان، شیخوپورہ اور بہاولنگر کے قومی اور صوبائی اسمبلی کےتین حلقوں میں9ستمبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہےقومی اسمبلی کے حلقہ 157ملتان کی نشست پی ٹی آئی کے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے جبکہ پی پی 139 شیخوپورہ سے میاں جلیل احمد شرقپوری کے مستعفی ہونے اور پی پی 241بہاؤلنگر کی نشست مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی کاشف محمود کی جعلی ڈگری پر نااہلیت سے خالی ہوئی ہیں۔