خراب موسم کے باعث عمران خان کا دورہ لاہور مؤخر

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور کا دورہ مؤخر ہو گیا۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کا دورہ مؤخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان ائیر پورٹ پہنچ گئے تھے لیکن موسم خراب تھا جس کے باعث انہیں واپس جانا پڑا۔