آصف زرداری کورونا میں مبتلا ،بلاول کی صحتیابی کیلئےدعائوں کی اپیل

29 جولائی ، 2022

کراچی (خبرایجنسی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا،بلاول نے صحتیابی کیلئےدعائوں کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آصف زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی اور لکھا کہ آصف زرداری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، ان کو ہلکی علامات ہیں علاج جاری ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی کورونا سے جلد صحت یابی اور مکمل صحت کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں زرداری کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔