پنجاب میں حکومت کی تبدیلی اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی موخر

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (خبرایجنسی)پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سینئر مسلم لیگی رہنما اسحاق ڈار نے وطن واپسی موخر کردی ۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے باعث (ن) لیگی رہنماء اسحاق ڈار کی واپسی موخر ہوگئی ہے، سابق وزیر خزانہ جنہیں رواں ہفتے لندن سے اسلام آباد آنا تھا اب وہ وطن واپس نہیں آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ سے نظر ثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک اپنی پاکستان واپسی کو موخر کیاہے۔