تین پاکستانی طالبعلموں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق چین میں ہونے والے عالمی مقابلے میں کلیدی کامیابی حاصل کرکے دنیا پر اپنی محنت و لگن اور ذہانت کے جو نقوش قائم کئے ہیں یہ پوری پاکستانی قوم کےلئے باعث فخر و انبساط ہے ۔ چین کے شہر شینزین میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں 85 ممالک کی دوہزار یونیورسٹیوں کے ڈیڑھ لاکھ طلبہ شریک ہوئے جبکہ فائنل مقابلے میں کامیاب ہونے والے پاکستانی طالبعلموں میں تھرپارکر کے ایک دور افتادہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ستیش کمار ، ضلع دادو کے بھاگ چند میگھوار اور بہاولپور کی اقرا فاطمہ شامل ہیں۔ متذکرہ مقابلے کے لئے پاکستان سے 12 ہزار درخواستوں میں سے 6 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تھا ۔ اس کامیابی کے حوالے سے مقابلے کے منتظمین کا یہ کہنا بھی ایک اعزاز سے کم نہیں کہ پاکستانی نوجوانوں میں ترقی کی بڑی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ نوجوان نسل کسی بھی ملک و قوم کا گراں بہا اثاثہ ہوتی ہے جس نے اپنے عزم اور بلند حوصلے سے اسےآسمان کی بلندیوں پر لے جانا ہوتا ہے اور جب کوئی قوم اپنے اس اثاثے کی قدر اور اسکی حوصلہ افزائی نہیں کرتی تو ایسے معاشرے کی دنیا سے قدر اور پہچان مٹ جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے پاکستان ان 15 ملکوں میں شامل ہے جن کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے تاہم انکی اکثریت اپنے مستقبل سے پریشان دکھائی دیتی ہے کیوں کہ انھیں آگے بڑھنے اور ترقی کی منازل طے کرنے میں سہولتوں سے زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نوجوانوں کی بامقصد سستی تعلیم اور کردار سازی کےلئے خصوصی اقدامات کریں ۔ انھیں بہتر روزگار اور صحتمند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور علم و ہنر کو بروئے کار لاکر ملکی ترقی و خوشحالی میں حصہ ڈال سکیں۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
مزید خبریں
-
کیا آپ نے کبھی وہ فلم دیکھی ہے جس میں ایسا مواد ہوتا ہے جوخاندان کے ساتھ مل کر بیٹھنے اور دیکھنے کا نہیں ہوتا...
-
چہ میگوئیاں ہیں کہ ملک دیوالیہ ہونے والا ہے۔ ہونے والا کیا، عملاً ہو چکا۔ یہ دوست ممالک کی بھیک ہے، جس نے...
-
اور پھر وقت بدل گیا مخلص دوستوں کے لاکھ منع کرنے کے باوجود عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑ دی ، جس...
-
پون صدی سے دائرے کا سفر جاری ہے اور ہم اس امید پر زندہ ہیں کہ بس یہ آخری پڑائو ہے اور اس جاں گسل سفر کا اگلا سنگ...
-
سیاست پھولوں کی سیج تو کبھی نہیں رہی، کامیابی قدم چومے تب امتحانات کا سامنا، ناکامی منہ چڑائے پھر چیلنجز، اور...
-
پاکستان مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان سے قطع تعلق کیا تو چوہدری نثار علی خان نے بھی...
-
جس وقت یہ کالم لکھا جا رہا ہے اس سے اگلے دن مریم نواز کی واپسی متوقع ہے۔ ان کی واپسی اس سیاسی ابتلا کے مرحلے پر...
-
ہمارے عزیز یاسر پیر زادہ اچھا لکھتے ہیں ، اکثر نئے موضوعات کی تلاش میں رہتے ہیں۔ انہوں نے مورخہ 15جنوری 2023کے...