اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا‘ اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد ‘کسی جج کی تعیناتی نہ ہوسکی ۔جوڈیشل کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق کمیشن کے اجلاس کی نئی تاریخ سے ممبران کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے 5 ججز پر جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں اختلاف رائے سامنے آیا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ووٹنگ کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے، 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس کچھ کہے بغیر ختم کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ‘ جسٹس طارق مسعود‘اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ‘ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور نمائندہ بارکونسل اختر حسین نے مخالفت میں ووٹ دیا ، سندھ کے 2 ججز سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ اورجسٹس اعجاز الاحسن نے نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نےسندھ سے 2نامزدگیوں کی مخالفت، 3 کے حق میں ووٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق چار کے مقابلے میں 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید ، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اظہر رضوی، جسٹس شفیع صدیق اور جسٹس نعمت کے ناموں پر غورکیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ہوا، چیف جسٹس سمیت 7 ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2 ارکان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کیلئے 5 ناموں پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا گیا ہے‘اجلاس مؤخر کرنے کی حمایت اٹارنی جنرل نے بھی کی‘اجلاس مؤخر کرنے سے متعلق 5 ارکان کے ووٹ آئے، ناموں پر بحث کےبعدچیف جسٹس نے نئے ججز سے متعلق مزید ڈیٹا فراہم کرنےکی ہدایت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے مزید غور کیلئےاجلاس مؤخر کرنے کی تجویزدی، جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے اجلاس مؤخر کرنے کی حمایت کی۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...