کراچی(نیوز ایجنسیاں)پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،ڈالر245روپے کا ہوگیاجبکہ سونا ریکارڈ10ہزار500روپے تولہ مہنگا ہوگیا،مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 60روپے مہنگا ہو چکا ہے،سونے کی قیمت162500روپےتولہ ہوگئی،عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 1750ڈالر کاہوگیا۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 239 روپے 94 پیسے کا ہوگیا، آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 92 پیسے بڑھی ہے، صرف جولائی کے مہینے میں ڈالر کا بھاؤ انٹربینک میں 35 روپے 9 پیسے بڑھ چکا ہے، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 3 روپے اضافے سے 245 روپے کا ہوگیاجس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جب کہ 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور سونےکی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 10 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے، ساڑھے 10ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے، 10گرام سونےکی قیمت 9 ہزار 3 روپےکے اضافے سے 1لاکھ39 ہزار 318 روپے ہوگئی ہے، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں 29 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1750ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...