اسلام آباد (خبرایجنسی ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے لئے تمام اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے، اس بات کو سمجھے بغیرہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اورکہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، کل قومی اسمبلی میں میری تقریر کا مقصد بھی اسی نکتے کو واضح کرنا تھا، اس بات کو سمجھے بغیرہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اورکہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔دریں اثناچینی سفیرنونگ رونگ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتےہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین بہترین دوست، مضبوط ترین شراکت دار اور آئرن برادرز ہیں۔ دونوں ممالک ہر چیلنج میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہے اور بنیادی دلچسپی کے اہم امور پر تعاون کو فروغ دیا ۔وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کیلئے چین کی حمایت کو سراہا،وزیر اعظم نے اس عزم کا ا ظہار کیا کہ انکی حکومت سی پیک منصوبوں کی تیز رفتار اور اعلیٰ معیار تکمیل کیلئے بھرپور کوشش کرے گی ،علاوہ ازیں وزیر اعظم نےہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2030تک ہیپاٹائٹس کو پاکستان سے ختم کرنے کے ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے موجودہ حکومت اس مرض کی فوری تشخیص اور مریضوں کے علاج کیلئے سہولتوں کی یقینی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، ہم نے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے بروقت اقدامات اور آگاہی نہ پھیلائی تو اس کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ممکن ہے۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...