فارن فنڈنگ کیس ،8سال میں 150سے زائد پیشیاں ہوگئیں ، فیصلہ جلد سنائیں ،کائرہ

29 جولائی ، 2022

لالہ موسیٰ ( نامہ نگار سے) وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ فارن فنڈنگ کیس میں 8سال میں 150سے زائد پیشیاں ہوگئیں ، فیصلہ جلد سنائیں ،ہم الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ فیصلہ کیوں نہیں ہورہا؟ ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا اب عمران الیکشن کمیشن پر اس نیت سے حملہ کررہے ہیں کہ کسی طریقہ سے چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ ڈالا جائے۔