پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے قانون سازی کی جائیگی، مریم اورنگزیب

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے قانون سازی کی جائے گی، جب تک پارلیمنٹیرینز بامقصد ترقیاتی اہداف میں مشغول نہیں ہوں گے اس وقت تک ترقی کا کوئی ایجنڈا حاصل نہیں کیا جا سکتا۔گذشتہ روز یہاں پائیدار ترقیاتی اہداف پر دو روزہ سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان کی پہلی پارلیمنٹ تھی جس نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو ادارہ جاتی شکل دی۔