ایف اے ٹی ایف ٹیم کی آمد،اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فنانسنگ برائے ٹیرارزم ڈائریکٹوریٹ فعال

29 جولائی ، 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف اے ٹی ایف ٹیم کی اگست میں پاکستان آمد پر ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فنانسنگ برائے ٹیرارزم ڈائریکٹوریٹ فعال ہو گیا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں اے ایم ایل اور سی ٹی ایف سرکل بھی قائم کر دئیے گئے ہیں ۔