ن لیگ کاجارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ، بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کریگی

29 جولائی ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب میں حکومت کیتبدیلی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا، مسلم لیگ (ن)پہلے مرحلے میں لاہور شہر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد جارحانہ سیاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی ،عوامی رابط مہم کے سلسلے میں مختلف حلقوں میں جلسے اور میٹنگز کی جائیں گی جن سے سینئر رہنما خواجہ سعدرفیق اور سردارایازصادق خطاب کریں گے۔