پنجاب میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ،نویں،دسویں کو ڈبل سواری پر پابندی

29 جولائی ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 10 محرم تک پنجاب میں نکلنے والے جلوسوں اور منعقد ہونے والی مجالس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔9اور 10محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔