سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس پر نظرثانی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کر دی

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آفپاکستان کے رجسٹرار آفس نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر کردہ صدارتی ریفرنس پر فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار آفس نے مزید کہا کہ کسی بھی آرٹیکل کی تشریح کا معاملہ سپریم کورٹ اور صدر مملکت کے درمیان ہوتا ہے۔اعتراضات عائد کرتے ہوئے رجسٹرار آفس نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر دیے گئے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔آرٹیکل 63 اے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ نواز نے دائر کی تھی۔