7 افسران کے تقرروتبادلے، محمد عمر فاروق سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ تعینات

29 جولائی ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ،کرائم رپورٹر) پنجاب حکومتنے 7 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے،سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ رائے اعجاز احمد کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک محمد عمر فاروق سلامت کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال محمد عادل عمر کو او ایس ڈی جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر خرم مختار بھنگو کو اسسٹنٹ کمشنر ملکوال تعینات کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نےڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد کھوکھر کو تبدیل کرکےانور سعید کینگرہ کوتعینات کر دیا،ساجد کھوکھر کو آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے زوہا شاکراسسٹنٹ کمشنر بھلوال کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا ہے جبکہ عثمان غنی اسسٹنٹ کمشنر جام پور کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال تعینات کر دیا ۔