حلیم عادل توپ چیز نہیں ،عمران خود آئیں اور انکوائری کریں، شرجیل میمن

29 جولائی ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت نے گرفتار نہیں کیا ،پیپلز پارٹی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی ۔سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔ پی ٹی آئی والے تاثر دینا چاہتے کہ یہ کوئی بڑی توپ چیز ہے، یہ تا ثر بالکل غلط ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت نے گرفتار کیا ہے۔ اینٹی کرپشن بااختیار ادارہ ہے ، حلیم عادل شیخ کو زمینوں پر قبضہ کر نے پر اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کو آفر دیتے ہیں کہ سرکاری زمینیں اور عام لوگوں کے پیسے واپس کریں ، اینٹی کرپشن انہیں رہا کر دے گا۔